کیا میلادِ مصطفیٰ ﷺ صحابۂ کرام سے ثابت ہے؟
از قلم: محمد مناظر حسین رضوی
حجۃ الاسلام نیٹ ورک
وہابی دیوبندی کہتے ہیں:
"عید میلاد النبی ﷺ کہاں سے ثابت ہے؟ ہمیں دکھاؤ کہ کسی صحابی نے میلاد منایا ہو، کسی صحابیہ نے میلاد منایا ہو!"
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
ہم کہتے ہیں: ادھر اُدھر کی بات نہ کرو!
ہم تمہیں میلاد کا ثبوت کسی بعد کے بزرگ سے نہیں، بلکہ کائنات کے سب سے افضل رسول، حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی زوجۂ محترمہ، سیدہ، طیبہ، طاہرہ، عابدہ، زاہدہ، تقیہ، نقیہ، زکیہ، مفتیہ، محدثہ، مفسرہ، یعنی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے پیش کرتے ہیں۔
📖 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی روایت
آپ فرماتی ہیں:
تذاكر رسول الله ﷺ وأبو بكر رضي الله عنه ميلادهما عندي، فكان رسول الله ﷺ أكبر من أبي بكر، فتوفي رسول الله ﷺ وهو ابن ثلاث وستين، وتوفي أبو بكر رضي الله عنه وهو ابن ثلاث وستين لسنتين ونصف التي عاش بعد رسول الله ﷺ.
(المعجم الکبیر للطبرانی، جلد 1، حدیث نمبر 28)
ترجمہ:
"فرماتی ہیں کہ حضور ﷺ اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ولادت کا ذکر میرے پاس ہوا۔ حضور ﷺ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سے بڑے تھے۔ حضور ﷺ کا وصال اُس وقت ہوا جب آپ ﷺ کی عمر 63 سال تھی، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وصال بھی اُس وقت ہوا جب اُن کی عمر 63 سال تھی، اور وہ حضور ﷺ کے بعد اڑھائی سال زندہ رہے۔"
میلاد بریلی سے نہیں آیا!
وہابیو! میلاد ہمارے پاس بریلی کی سرزمین سے نہیں آیا، بلکہ کاشانۂ نبوت سے آیا ہے۔
ہم کہتے ہیں:
میلاد بریلی نے ایجاد نہیں کیا؛ بریلی کے قلندر نے تو اُس محبت کو زندہ کیا ہے جو خود صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور خود صاحبِ میلاد ﷺ سے چلی آ رہی ہے۔
✒️ محمد مناظر حسین رضوی
📚 حجۃ الاسلام نیٹ ورک
