نہ کرنا سیکھیں
الجاحظ دنیائے اسلام بلکہ تاریخِ انسانیت کے اعلیٰ دماغوں میں سے ایک دماغ تھا۔ انسانی نفسیات پر اس نے نہایت گہری اور بہترین گفتگو کی ہے۔
ایک جگہ الجاحظ نے لکھا، اور خوب سچ لکھا:
لو أن أقبح الناس وجهًا وأنتنهم رائحة وأظهرهم فقرا وأسقطهم نفسًا وأوضعهم حسبًا قال لامرأة تمكن من كلامها ومكنته من سمعها والله يا مولاتي قد اسهرت ليلي وأرقت عيني وشغلتني عن مهم أمري فما أعقل أهلًا ولا ولدًا ولو كانت أبرع الناس جمالًا وأكملهم كمالًا وأملحهم ملاحة، وإن كانت عينه تدمع بذلك، ثم كانت تكون مثل أم الدرداء، أو معاذة العدوية أو رابعة القيسية لمالت إليه وأحبته۔
اگر لوگوں میں چہرے کے لحاظ سے سب سے بدصورت، سب سے زیادہ بدبو والا، سب سے زیادہ فقیر، بہت گرا ہوا اور نسب میں سب سے گھٹیا شخص، کسی ایسی عورت سے کہے جو اسے بات چیت کا موقع دے اور اس کی بات سنے:
’’محترمہ! خدا کی قسم، آپ نے میری راتوں کی نیند چرا لی ہے، میری آنکھوں کو بے خواب کر دیا ہے اور میرے ضروری کاموں سے مجھے غافل کر دیا ہے۔ اب مجھے نہ اہل کی فکر ہے نہ اولاد کی۔‘‘
تو وہ عورت لوگوں میں سب سے زیادہ حسن و جمال والی بھی ہو، سب سے زیادہ کامل اور سب سے زیادہ ملاحت والی بھی ہو، اگرچہ وہ شخص یہ بات کہتے ہوئے رونے لگے، پھر وہ عورت ام الدرداء، معاذہ عدویہ یا رابعہ قیسّیہ جیسی نیک و صالح ہی کیوں نہ ہو، پھر بھی وہ اس مرد کی طرف مائل ہو جائے گی اور اس سے محبت کرنے لگے گی۔ 😅
حوالہ: المحاسن والأضداد، ص 250
یعنی حسن و جمال، عقل و کمال رکھنے والی عورت کو بھی کوئی فراڈی شخص جھوٹی محبت کے خوب صورت الفاظ میں جھانسہ دے تو وہ اس کی طرف مائل ہو سکتی ہے۔
عورت کی عقل کا یہی نقص ہے کہ ہر شکاری کو مثبت جواب دیتی ہے۔
ایک مرد خاتون سے کہنے لگا:
’’تم کہو تو میں چاند تارے توڑ لاؤں۔‘‘
خاتون نے کہا:
’’اتنے تکلف کی ضرورت نہیں، بس اپنے والد کو ہمارے گھر رشتے کے لیے بھیج دیں۔‘‘
اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی۔ 😅
صنفِ نازک کم عقل ہے، مگر ان میں کامل عقل والی وہ ہے جسے ’’نہ‘‘ کہنا آتا ہو۔
وہی کامل عقل ہے جو ہر نامحرم کو ہر بات میں ’’نہ‘‘ کہے۔
آپ کی زندگی میں ہر وہ مرد جو آپ کے محرم کے واسطے کے بغیر آتا ہے، آپ کی عزت و عصمت کا دشمن ہے۔
ہر وہ مرد جس سے آپ کی سلام دعا آپ کے محرم کے علم کے بغیر ہے، آپ کا دشمن ہے۔
نامحرم کی محبت بھری باتوں سے بچیں اور عزت و عصمت کی حفاظت کے لیے بروقت ’’نہ‘‘ کہنا سیکھیں، ورنہ کہیں کے نہیں رہیں گے۔
ہر نامحرم کی محبت بھری باتوں اور جھوٹے وعدوں سے خود کو محفوظ رکھیں۔ الجاحظ کے بیان کردہ انسانی نفسیات کے نکتے سے سبق لیتے ہوئے جانیں کہ بروقت ’’نہ‘‘ کہنا کیوں ضروری ہے۔
